بھٹکل 29/اگست (ایس او نیوز) ملک بھر میں ٹراویلنگ کے لئے مشہور اور معروف اکبر ٹراویلس کی ایک شاخ کا بدھ کو بھٹکل میں خوبصورت افتتاح کیا گیا جس میں بھٹکل کے قاضی صاحبان کے ساتھ ساتھ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ایمانداری اور امانت داری کو کاروبار کی کامیابی کی اہم کنجی قرار دیا اور کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک اور اچھا برتاو کریں گے تو سفر کرنے والے آپ لوگوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کے پاس آئیں گے۔ ساجد مُلا نے ایمانداری اور امانت داری کے ساتھ ساتھ وقت پر سروس فراہم کرنا بھی اہم قرار دیا اورکہا کہ اکبر ٹراویلس کا پورے ملک میں اچھا نام ہے اور بہترین سروس فراہم کرنے کے تعلق سے ہمیشہ اس کمپنی کی تعریف سنی ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بھٹکل کے عوام کو بھی اکبر ٹراویلس کے ذریعے بہترین سروس فراہم کی جائے گی۔
اکبر ٹراویلس بھٹکل شاخ کے ذمہ دار جناب محمد سعد سعدا نے بتایا کہ اکبر ٹراویلس کی پورے ملک میں قریب 300 دفاتر ہیں اور کرناٹک میں یہ پانچواں دفتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں اکبر ٹراویلس کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر کے لئے ائیرٹکٹ بُکنگ کرائی جاسکے گی اسی طرح انٹر نیشنل فلائٹ کے لئے بھی ٹکٹ کی بُکنگ ہوگی۔ مزید بتایا کہ یہاں حج اینڈ عمرہ کا بھی بہترین پیکیج ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں مولانا محمد اقبال مُلا ندوی بھی موجود تھے جبکہ اکبر ٹراویلس کے جنرل مینجرگنگادُرائی ممبئی سے ، برانچ مینجر ایلویس رولس مینگلور سے اور مرڈیشور بینزی ہوٹل کے مینجر عبدالعزیز سمیت کافی دیگر اسٹاف بھی تشریف فرما تھے۔
اکبر ٹراویلس کا یہ دفتر نوائط کالونی نیشنل ہائی وے (بالمقابل سٹی لائٹ ہوٹل ) ، مُنیری کامپلیکس میں کھولا گیا ہے۔ سعد سعدا سے 9591425292 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔